آئی سی سی نے ڈے نائٹ اینڈ ٹیسٹ میچز کی منظوری دیدی

نئی پلینگ کنڈیشنز کا اطلاق منگل سے نیوزی لینڈ اور سری لنکا کےدرمیان پالی کیلے اسٹیڈیم میں ہونے والے ٹیسٹ میچ سے ہوگا۔


ویب ڈیسک October 29, 2012
نئی پلینگ کنڈیشنز کا اطلاق منگل سے نیوزی لینڈ اور سری لنکا کےدرمیان پالی کیلے اسٹیڈیم میں ہونے والے ٹیسٹ میچ سے ہوگا۔ فوٹو: فائل

آئی سی سی نے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز کی منظوری دے دی جب کہ ون ڈے کرکٹ میں پاور پلے کی تعداد 3 سے کم کر کے 2 کردی گئی ہے۔


آئی سی سی نے نئی پلینگ کنڈیشنز جاری کردیں جس کا اطلاق منگل سے نیوزی لینڈ اور سری لنکا کےدرمیان پالی کیلے اسٹیڈیم میں ہونے والے ٹیسٹ میچ سے ہوگا۔ آئی سی سی کے مطابق دونوں بورڈز ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز کے لیے رضا مندی سے میچ کا دورانیہ، کٹ اور بال کے رنگ کا انتخاب کرسکیں گے۔


دوسری جانب ون ڈے کرکٹ میں پاور پلے کی تعداد 3 کے بجائے 2 کردی گئی ہے۔ اسی طرح بولر کو ایک اوور میں 2 شارٹ پچ گیند کرانے کی اجازت ہوگی جب کہ امپائر ریویو سسٹم، ڈیڈ بال اور دوسرے چند رولز میں بھی معمولی ترامیم کی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں