وزیراعظم نے رینجرزاختیارات کا معاملہ حل نہ کیا تو دیگرآپشنز موجود ہیں سراج درانی

چوہدری نثارسندھ اور وفاق کو لڑا کرنواز شریف سے پرانا غصہ نکالنا چاہتے ہیں،اسپیکرسندھ اسمبلی


ویب ڈیسک December 28, 2015
چوہدری نثارسندھ اور وفاق کو لڑا کرنواز شریف سے پرانا غصہ نکالنا چاہتے ہیں،اسپیکرسندھ اسمبلی. فوٹو: فائل

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ رینجرزکےاختیارات کامعاملہ وزیراعظم نے حل نہ کیا تودیگرآپشنزموجود ہیں۔

آغا سراج درانی کاکہنا تھا کہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سندھ اور وفاق کو لڑا کرنواز شریف سے پرانا غصہ نکالنا چاہتے ہیں اورسندھ اسمبلی کی قرارداد نظراندازکرکے چوہدری نثارنے نوازشریف سے پرانا حساب برابر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کو نواز لیگ ایکشن پلان نہیں ہونا چاہیئے اوراگر وزیراعظم نے رینجرز اختیارات کا معاملہ خود حل نہ کیا تو پیپلزپارٹی کے پاس آپشنزموجود ہیں جنہیں وقت آنے پر استعمال کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |