کینیڈین وزیراعظم نے اپنی سالگرہ کا کیک چھری کو منفرد انداز میں گھما کر کاٹا

جسٹن ٹروڈو نے چھری ہوا میں لہرائی اور اسے کیک پر گرنے سے قبل ہی تھام لیا۔


ویب ڈیسک December 28, 2015
جسٹن ٹروڈو نے چھری ہوا میں لہرائی اور اسے کیک پر گرنے سے قبل ہی تھام لیا، فوٹو: فائل

کینیڈا کے خوش شکل، متحرک اور اسمارٹ وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو اپنی زندہ دلی اور خوش کن طبیعیت کی بنا پر دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرچکے ہیں اور اب انہوں نے اپنی 44 ویں سالگرہ کا کیک ایک نئے انداز سے کاٹ کر سوشل میڈیا کے لیے ایک نیا تحفہ دیا ہے جب کہ ان کی یہ ویڈیو تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔

کینیڈن وزیراعظم جسٹن ٹرودو کی متحرک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے دفتر میں سالگرہ کا کیک منفرد انداز میں کاٹ رہے ہیں جس میں انہوں نے چھری ہوا میں لہرائی اور اسے کیک پر گرنے سے قبل ہی تھام لیا۔ اس دوران ان کا ذاتی اسٹاف اس منظر سے لطف اندوز ہوتا رہا۔ عوام کی رائے ہے کہ ٹروڈو کبھی بھی کوئی حیرت انگیز سرپرائز دے کر لوگوں کو حیران کرسکتے ہیں۔

اس سے قبل انہوں نے پاکستان اور بھارت کے دیسی لباس میں ڈانس کرکے شہرت پائی جب کہ اس کے علاوہ انہوں نے اپنے ایک ہاتھ پر چھوٹے بچوں کو متوازن کرکے ان کے والدین کے دل موہ لیے تھے۔



جسٹن ٹروڈو نے اقتدار سنبھالتے ہی اپنی پالیسیوں کو آزاد اور مزید انسان دوست بناتے ہوئے اپنی کابینہ اراکین کی نصف نمائندگی خواتین کو دینے کا اعلان کیا اور اس کے علاوہ تارکینِ وطن کے متعلق اپنا رویہ زیادہ نرم اور سازگار بنایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں