انا ہزارے نے سابق آرمی چیف کے ساتھ مل کر بھارتی حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان کردیا

انا ہزارے کا ساتھ دینے والے جنرل وی کے سنگھ پر بدعنوانی کے الزامات ہیں۔

انا ہزارے کا ساتھ دینے والے جنرل وی کے سنگھ پر بدعنوانی کے الزامات ہیں۔ فوٹو فائل

انا ہزارے نے بدعنوانیوں میں ملوث سابق بھارتی آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ کے ساتھ مل کر بھارتی حکومت کی کرپشن کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کردیا اورمطالبہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ کو تحلیل کیا جائے۔


ممبئی میں سابق آرمی چیف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بدعنوانی کے خلاف آواز اٹھانے والے رہنما انا ہزارے کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی حکومت کی کرپشن کے خلاف عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لئے 30 جنوری سے پورے ملک کا دورہ کریں گے اور ریٹائرڈ جنرل وی کے سنگھ ان کے ساتھ ہوں گے۔

واضح رہے کہ انا ہزارے کا ساتھ دینے والے جنرل وی کے سنگھ پر بدعنوانی کے الزامات ہیں۔
Load Next Story