رنویر اور دپیکا نے نئے سال کے اوائل میں منگنی کا فیصلہ کرلیا

دونوں اداکاروں نے متعدد فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں

دونوں اداکاروں نے متعدد فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ فوٹو: فائل

GUJRANWALA:
بالی ووڈ میں ڈمپل گرل کے نام سے مشہور اداکارہ دپیکا پڈوکون اور شوخ و چنچل اداکار رنویر سنگھ نے فروری 2016 میں منگنی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ دپیکاپڈو کون اور رنویر سنگھ کے درمیان طویل عرصے سے معاشقے کی خبریں زبان زد عام ہیں جب کہ اداکار رنویر سنگھ نے دپیکا سے کھل کر محبت کا اظہار بھی کیا ہے جس کے جواب میں اداکارہ نے دونوں کے تعلق پر ہمیشہ لب کشائی سے گریز بھی کیا تاہم اب دونوں اداکاروں نے اپنے تعلق کو ایک رشتے میں بدلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے طویل معاشقے کے بعد اپنے تعلق کو رشتے میں بدلنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد اگلے برس فروری میں دونوں اداکار باقاعدہ طور پر منگنی کرلیں گے جب کہ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی فیملی نے منگنی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جس کے باعث منگنی کا باقاعدہ اعلان چند روز میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جب کہ گزشتہ دنوں دونوں اداکاروں کی فلم ''باجی راؤ مستانی'' ریلیز کی گئی جسے شائقین نے بے حد پسند کیا ہے۔
Load Next Story