ٹی 20 چیمپئنز لیگ فاتح سڈنی سکسرز کیلیے 25 لاکھ ڈالر انعام

فائنل میں 10وکٹ سے ناکام رہنے والی ہائی میزبان سائیڈ ویلڈ لائنز کو 13 لاکھ ڈالر ملے۔


AFP October 29, 2012
فائنل میں 10وکٹ سے ناکام رہنے والی ہائی میزبان سائیڈ ویلڈ لائنز کو 13 لاکھ ڈالر ملے۔ فوٹو : گیمرز اینڈ ای ویب سائٹ

KARACHI: ٹوئنٹی 20 چیمپئنز لیگ فائنل میں ہائی ویلڈ لائنز کو شکار کرکے سڈنی سکسرز نے ٹائٹل اور 25 لاکھ ڈالر قبضے میں کرلیے۔

10 وکٹوں سے ناکام رہنے والی مقامی سائیڈ نے بھی 13 لاکھ ڈالر کا چیک وصول کیا، ناقابل شکست 82 رنز بنانے والے مائیکل لمب کو ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز پر گولڈن بیٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ میں کھیلا جانے والا ڈومیسٹک ٹوئنٹی 20 چیمپئنز کا ٹورنامنٹ سڈنی سکسرز کی کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر ہوگیا، آسٹریلوی بگ باش چیمپئن سائیڈ نے مقامی ٹیم ہائی ویلڈ لائنز کے خلاف فائنل میں45 گیندیں قبل ہی 122 رنز کا ہدف حاصل کرکے 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی،اس مقابلے کو دیکھنے کیلیے 25 ہزار تماشائیوں سے اسٹیڈیم مکمل طور پر بھرا ہوا تھا۔

سکسرز کے اوپنر مائیکل لمب اور بریڈ ہیڈن نے ابتدا میں احتیاط سے بیٹنگ کی مگر جلد ہی ٹوئنٹی 20 موڈ میں آگئے، لمب کا قسمت نے اس وقت بھرپور ساتھ دیا جب صرف 17 رنز پر بائونڈری پر غلام بودی نے کیچ ڈراپ کردیا جس کی سزا ان کی ٹیم کو لمب نے جارحانہ بیٹنگ سے دی انھوں نے 5 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 82 رنز بنائے، انھیں مین آف دی میچ کے ساتھ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے پر گولڈن بیٹ ایوارڈ بھی دیا گیا۔

ہیڈن 38 پر ناٹ آئوٹ رہے۔اس سے قبل لائنز کی 9 رنز پر 4 وکٹیں گرگئیں تاہم مڈل آرڈر بیٹسمین جین سیمس نے 51 رنز بناکر ٹیم کا ٹوٹل آل آئوٹ 121 تک پہنچایا، سہیل تنویر نے صرف 11 رنز بنائے، ناتھن میک کولم اور جوش ہیزل ووڈ نے 3،3 وکٹیں لیں۔ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی سکسرز کے ہی مچل اسٹارک کو قرار دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں