شام کے شہر حمس میں 2 بم دھماکے 32 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

دونوں دھماکے شہر کے مصروف علاقوں میں ہوئے جن میں پہلا دھماکا پلانٹڈ اور دوسرا خودکش حملہ تھا، حکام

دونوں دھماکے شہر کے مصروف علاقوں میں ہوئے جن میں پہلا دھماکا پلانٹڈ اور دوسرا خودکش حملہ تھا، حکام، فوٹو: اے ایف پی

شام کے شہر حمس میں 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک جب کہ 90 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام کے مغربی شہر حمس میں 2 بم دھماکوں کےنتیجے میں 32 افراد ہلاک جب کہ 90 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں دھماکے شہر کے مصروف علاقوں میں ہوئے جن میں پہلا دھماکا پلانٹڈ تھا جس میں دھماکا خیز مواد کار میں نصب کیا گیا جب کہ دوسرا دھماکا خودکش تھا۔


پولیس کے مطابق دھماکوں کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے تاہم خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ حملے جنگجو تنظیم داعش کی کارروائی ہے۔

واضح رہے کہ 2011 میں شروع ہونے والی اس جنگ میں اب تک ڈھائی لاکھ سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں جب کہ لاکھوں افراد یورپی ممالک کی طرف ہجرت کرچکے ہیں۔
Load Next Story