ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ پاکستان اور بنگلہ دیش آج سیمی فائنل میں مد مقابل
آل رائونڈر ندا ڈار امیدوں کا محور ہوں گی، فائنل میں رسائی کا پہلا معرکہ بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہوگا۔
ویمنز ٹوئنٹی 20 ایشیا کپ کے سیمی فائنلز میں کو پاکستان کا سامنا بنگلہ دیش سے ہوگا.
میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے دس بجے شروع ہوگا ، ندا ڈار کی موجودہ فارم کو دیکھتے ہوئے انھیں پاکستان کی اہم پلیئر تصور کیا جارہا ہے، بھارت کو فیصلہ کن معرکے میں رسائی کیلیے سری لنکا سے ٹکرانا ہوگا، گذشتہ دن کھیلے گئے میچز میں گرین شرٹس نے ہانگ کانگ کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے 142رنز سے فتح حاصل کی تاہم لیگ کے اختتامی مقابلے میں روایتی حریف بھارت نے قومی ٹیم کو 8وکٹ سے ہرادیا، پیر کوگروپ ' بی ' کے آخری لیگ میچ میں میزبان چین نے نیپال کو 45رنز سے شکست دیکر ایونٹ میں واحد کامیابی اپنے نام کی، اسی طرح دوسرے گروپ کے غیر اہم میچ میں تھائی لینڈ نے ہانگ کانگ کی ٹیم کیخلاف سنسنی خیز مقابلے میں 8 رنز سے فتح پائی۔
تفصیلات کے مطابق چین کے شہر گوانگزو میں جاری ویمنز ٹوئنٹی 20 ایشیا کپ اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا، منگل کو پہلا سیمی فائنل بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائیگا، مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 بجے شیڈول ہے، فائنل تک رسائی کا دوسرا معرکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہوگا، گرین شرٹس نے ابتدائی معرکے میں تھائی لینڈ کو 97رنز سے ہرایا تھا ، ہانگ کانگ کی ٹیم بھی پاکستان کیلیے تختہ مشق ثابت ہوئی، ہفتے کو ہانگ کانگ کیخلاف قومی ٹیم نے 142رنز کے بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کی، قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7وکٹ پر 157رنز اسکور کیے، بسمہ معروف 34 اور ندا ڈار27رنز بنانے میں کامیاب رہیں، چان کان نے 26رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ہانگ کانگ کی ٹیم نے جوابی اننگز میں مزاحمت کیے بغیر ہتھیار ڈال دیے.
پوری ٹیم 13.1 اوورز میں 15 کے ٹوٹل پر زمیں بوس ہوگئی، اس میں بھی سب سے زیادہ 9رنز پاکستانی بولرز کا ایکسٹراز کی صورت ' تحفہ' شامل رہے، ماریکو ہل نے 3رنز بنانے کی جرات کی، ندا ڈار نے 1.1 اوور میں بغیر کوئی رن دیے 3 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا جبکہ قنیطہ جلیل نے بھی 7رنز کے عوض 3 مہرے کھسکائے، 2 پلیئرز کو سعدیہ یوسف نے واپسی کا پروانہ تھمایا، ندا کو آل رائونڈ پرفارمنس پر اس میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔تاہم اتوار کو روایتی حریف بھارت نے گرین شرٹس کو 8وکٹ سے ہرادیا، ابتدائی 15 اوورز میں 73رنز اسکور بورڈ پر جوڑنے والی پاکستانی ٹیم کی 7 پلیئرز مجموعے میں 20 رنز کے اضافے سے میدان بدر ہوگئیں، ٹیم 19.3 اوورز میں 93 پر آئوٹ ہوگئی.
مرینہ اقبال 22 اور نین عابدی21 کے علاوہ کپتان ثنامیر نے 17رنز اسکور کیے، اوپنر بسمہ معروف بھی 11رنز بنانے میں کامیاب رہیں، ارچنا داس اور ریما ملہوترا نے 2،2وکٹیں اپنے نام کیں، بھارتی ٹیم نے ہدف 18.3 اوورز میں 2وکٹ پر حاصل کرلیا، سلکھشنا نائیک 23 اور انوجا پاٹل نے 13رنز بناکر ٹیم کو 44 کا آغاز فراہم کیا، تاہم دونوں کے میدان بدر ہونے کے بعد کپتان متھالی راج 36 اور ہرمنپریت کور12 نے ناقابل شکست رہتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرادیا۔پیر کو منعقدہ میچز میں تھائی لینڈ نے ہانگ کانگ کیخلاف 8رنز سے کامیابی حاصل کی، تھائی ٹیم نے 9وکٹ گنواکر83 رنزاسکور بورڈ پر سجائے.
سومنارائن ٹیپوچ نے 26 گیندوں پر 23رنز بنائے،ایشیتا گڈوانی نے 3رنز دیکر3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب میں ہانگ کانگ ٹیم مقررہ اوورز میں 4وکٹ پر 75رنز ہی بناسکی، اوپنر وان یپ21 اور ماریکو ہل20رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، میزبان چین نے نیپال کیخلاف 45رنز سے کامیابی پائی، چینی ٹیم نے 2وکٹ پر 92کامجموعہ ترتیب دیا، ژانگ میائی44 اور ہوانگ ژو22 پر ناٹ آئوٹ رہیں، نیپالی کرکٹرز 47 کے ٹوٹل پر ہمت ہارگئیں، سیتا رانا10رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، ابتدائی چار پلیئرز نے اپنی وکٹ رن بنانے کی کوشش میں گنوائی جبکہ دو ، دو کھلاڑیوں کو چینی بولرز ژو ہائی جی اور ہان للی نے آئوٹ کیا۔