شراب خانہ کھولنے کیخلاف درخواست پر سیکریٹری ایکسائز ودیگر کو نوٹس جاری

شراب خانہ کھولنے کیخلاف درخواست پر سیکریٹری ایکسائز ودیگر کو نوٹس جاری


ایکسپریس July 18, 2012
شراب خانہ کھولنے کیخلاف درخواست پر سیکریٹری ایکسائز ودیگر کو نوٹس جاری, فوٹو اے ایف پی

سندھ ہائیکورٹ نے مسلم اکثریتی آبادی میں شراب خانہ کھولنے کیخلاف دائر درخواست پر سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور دیگر کو یکم اگست کیلیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے،

جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے محمد شبیر قریشی کی درخواست کی سماعت کی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار اورنگی ٹائون سیکٹر 16گلشن بہار کے رہائشی ہیں، مدعاعلیہ سندھ مرچنٹ وائن شاپ نے علاقے میں پلاٹ1234/Aپر شراب خانہ کھولنے کی درخواست دے رکھی ہے،

مذکورہ علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت ہے، اس پلاٹ کے اطراف میں مدرسہ، خانقاہ عالیہ حسینیہ اشرفیہ اور اسکول بھی واقع ہے، مسلمانوں کی اکثریت والی آبادی میں شراب خانہ کھولنا غیر قانونی ہے، مدعا علیہان کو مذکورہ مقام پر شراب خانہ کھولنے کی اجازت دینے سے روکا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں