ایڈم گلکرسٹ سچن ٹنڈولکر کو آرڈر آف آسٹریلیا دیے جانے کے حامی

ٹنڈولکر آرڈر آف آسٹریلیا کی ممبرشپ کے پوری طرح اہل ہیں، سابق وکٹ کیپر


Sports Desk October 29, 2012
ٹنڈولکر آرڈر آف آسٹریلیا کی ممبرشپ کے پوری طرح اہل ہیں، سابق وکٹ کیپر فوٹو : فائل

سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹسمین ایڈم گلکرسٹ نے بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کو آرڈر آف آسٹریلیا دینے کی حمایت کردی۔

ان کا کہنا ہے کہ ٹنڈولکر آرڈر آف آسٹریلیا کی ممبرشپ کے پوری طرح اہل ہیں، ان کو بھارت کی طرح آسٹریلیا میں بھی کافی پسند کیا جاتا اوردونوں ممالک کے درمیان تعلقات خوشگوار بنانے میں ان کا بھی کردار ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل گلکرسٹ کے سابق اوپننگ پارٹنر میتھیو ہیڈن نے ٹنڈولکر کو اس اعزاز کیلیے نامزد کیے جانے پر کافی اعتراض کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں