پاکستانی حکام نے افغان طالبان کی قیادت سے رابطے شروع کردیے

افغان حکومت اورطالبان کے درمیان آئندہ بات چیت مری مذاکرات کے تحت ہی آگے بڑھ سکتی ہے،پاکستانی حکام


عامر خان December 29, 2015
افغان حکومت اورطالبان کے درمیان آئندہ بات چیت مری مذاکرات کے تحت ہی آگے بڑھ سکتی ہے،پاکستانی حکام:فوٹو: فائل

پاکستانی حکام نے افغان حکومت کی درخواست پر پس پردہ افغان طالبان کی قیادت سے رابطے شروع کر دیے ہیں اور طالبان قیادت کو باضابطہ مذاکرات شروع کرنے اور سیزفائر کے لیے آمادہ کیا جارہا ہے۔

ان رابطوں میں مثبت اشارے آرہے ہیں اور توقع ہے کہ طالبان قیادت جلد باضابطہ مذاکرات شروع کرنے کا اعلان کرسکتی ہے ۔پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ افغان حکومت اورطالبان کے درمیان آئندہ بات چیت مری مذاکرات کے تحت ہی آگے بڑھ سکتی ہے۔

اس مذاکراتی عمل میں فریقین کے علاوہ پاکستان ،امریکا اور چین شامل ہوں گے ۔ مختلف ذرائع سے افغان طالبان تک یہ پیغام بھیج دیاگیا ہے کہ وہ جن شرائط پر بات چیت کرنا چاہتے ہیںاس حوالے سے آگاہ کیا جائے ۔ یہ پیغام اور رابطے جید علمائے کرام کے توسط سے بھیجے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں