حج کوٹے میں 30 ہزارعازمین کے اضافے کا امکان
سعودی حکومت مسجد الحرام کی توسیع کے بعد آئندہ ماہ نئے کوٹے کی منظوری دے گی
نئی حج پالیسی میں پاکستان کے حج کوٹے میں 30 ہزار عازمین کے اضافے کا امکان ہے، ذرائع نے بتایا کہ سعودی وزارت حج تمام مسلمان ممالک کیلیے نیا حج کوٹا مختص کرنے کے حوالے سے اجلاس آئندہ ماہ جنوری میں طلب کریگی جس میں وزیر مذہبی امور سردار یوسف بھی شرکت کرینگے۔
مسجد الحرام کے توسیعی منصوبے کے باعث گزشتہ 3 سال سے پاکستان کا حج کوٹا 20 فیصد کم کر دیا گیا تھا جس کے بعد ان دنوں پاکستان کا کوٹا ایک لاکھ 45 ہزار ہے، ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی آبادی کے لحاظ سے یہ کوٹا ایک لاکھ 85 ہزار حاجیوں کا ہو گا جو سرکاری اور پرائیویٹ حج اسکیم میں نصف، نصف تقسیم کیا جائیگا، سعودی حکام کی جانب سے کہا گیا کہ طواف کیلیے عارضی طور پر بنائے گئے معلق مطاف کو آئندہ ماہ صیام سے قبل ہٹا دیا جائے گا، ہنگامی مطاف کی جگہ مستقل مطاف کی تیاری کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، مستقل مطاف سے ایک گھنٹے میں 1 لاکھ 7 ہزار زائرین طواف کعبہ کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔