سانحہ آرمی پبلک اسکول میں ملوث مزید 4 دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی

سعید، مرادخان،عنایت اللہ اور اسرارالدین کو کوہاٹ جیل میں تختہ دار پر لٹکایا گیا


ویب ڈیسک December 29, 2015
چاروں مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ پرآرمی چیف جنرل راحیل شریف نےدستخط کیے تھے فوٹو: فائل

سانحہ آرمی پبلک اسکول میں ملوث مزید 4 دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق 4 دہشت گردوں نورسعید، مرادخان،عنایت اللہ اوراسرارالدین کوکوہاٹ جیل میں پھانسی دے دی گئی ہے، چاروں دہشت گرد سانحہ آرمی پبلک اسکول میں ملوث تھے اورانہیں فوجی عدالت میں سزا سنائی گئی تھی، چاروں مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ پرآرمی چیف جنرل راحیل شریف نےدستخط کیے تھے۔

واضح رہے کہ 2 دسمبرکوکوہاٹ ہی کی جیل میں سانحہ آرمی پبلک اسکول میں دہشت گردوں کے ہولناک حملے کے 4 منصوبہ سازوں مولوی عبدالسلام ولد شمسی، حضرت علی ولد اول بازخان، مجیب الرحمان عرف نجیب اللہ ولد گلا جان اورسبیل عرف یحییٰ ولد عطاء اللہ کو بھی پھانسی دی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں