سیالکوٹ میں داعش سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گرد گرفتار
گرفتار ہدہشت گردوں نے ڈسکہ کے علاقے گلوٹیاں میں خصوصی تربیتی مرکز بھی بنا رکھا تھا، سی ٹی ڈی
محکمہ انسداد دہشت گردی ڈسکہ میں داعش سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے لاری اڈے میں کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے، سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے دہشتب گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے۔ ملزمان کے قبضے سے ہتھیاروں اوردھماکا خیزمواد کے علاوہ لیپ ٹاپ اوربڑی تعداد میں سی ڈیزبھی برآمد کی گئیں، جن میں داعش کا تشہیری مواد موجود تھا۔
سی ٹی ڈی کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے 3 ملزمان نے باقاعدہ عسکری ٹریننگ حاصل کررکھی ہے۔ انہوں نے ڈسکہ کے علاقے گلوٹیاں میں خصوصی تربیتی مرکز بھی بنا رکھا تھا۔ دہشت گردوں کو تحقیقات کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔