کراچی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی کارروائی زیرزمین چھپائی گئی 2 ہزارگولیاں برآمد

برآمد ہونے والی گولیوں میں ایس ایم جی ، جی تھری اور 8 ایم ایم کی گولیاں شامل ہیں، سیکیورٹی حکام


ویب ڈیسک December 29, 2015
کارروائی پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر عمل میں آئی ہے، سیکیورٹی حکام فوٹو: فائل

قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے پہلے سے گرفتار ملزم کی نشان دہی پر لائنز ایریا سے زیر زمین چھپائی گئی 2 ہزار گولیاں برآمد کرلیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پیراورمنگل کی درمیانی رات کراچی کے علاقے لائنزایریا میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے ایک پلاٹ میں بھاری مشین کی مدد سے کھدائی کرکے مختلف اقسام کی 2 ہزارگولیاں برآمد کرلیں۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی پہلے سے گرفتارملزم کی نشاندہی پرعمل میں آئی ہے اوربرآمد ہونے والی گولیوں میں ایس ایم جی ، جی تھری اور8 ایم ایم کی گولیاں شامل ہیں.

دوسری جانب قانون نافذ کرنےوالےادارے نے جمشید روڈ پرکارروائی کرکے سیاسی جماعت کے یونٹ انچارج کو گرفتارکرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں