سعودی عرب میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 50 فیصد تک اضافہ

سعودی عرب میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت 0.60 ریال سے بڑھا کر 0.90 ریاکردی گئی ہے


ویب ڈیسک December 29, 2015
سعودی عرب میں دیگر خلیجی ممالک کے مقابلے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اب بھی سب سے کم ہیں۔ فوٹو: فائل

تیل کی دولت سے مالا مال ملک سعودی عرب میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 50 فی صد تک اضافہ کردیا گیا ہے۔

سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق سعودی وزارت خزانہ نے ملک میں جامع اقتصادی اورمالی اصلاحات کے تحت تیل کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی تھی اورجسے خادم الحرمین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا گیا تھا، جہاں اس کی حتمی منظوری دی گئی، جس کے نتیجے میں بجلی ،پانی ،ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوجائے گا۔

سعودی وزارتی کونسل کے فیصلے کے مطابق اعلیٰ درجے کے پیٹرول کی فی بیرل قیمت 0.60 ریال سے بڑھا کر 0.90 ریال جب کہ لوئرگریڈ پیٹرول کی قیمت 0.45 سے بڑھا کر0.75 کردی گئی ہے۔

قیمتوں میں حالیہ اضافے کے باوجود سعودی عرب میں دیگرخلیجی ممالک کے مقابلے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اب بھی سب سے کم ہیں۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر آئندہ پانچ سال کے دوران بتدریج توانائی،پانی اوربجلی کی قیمتوں میں نظرثانی پرغورکررہی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی وزارت خزانہ نے گزشتہ روزآئندہ برس کے لئے 840 ارب ریال مالیت کا بجٹ پیش کیا ہے۔ جس میں اربوں ریال کا خسارہ ظاہرکیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں