وزیراعلیٰ پنجاب نے خدمت کارڈ پروگرام متعارف کرادیا 2 لاکھ افراد مستفید ہوں گے

خدمات کارڈ پروگرام پورے پنجاب میں نافذالعمل ہوگا جس کےتحت معذوروں اورنابینا افراد کوہرتین ماہ بعد3600 روپےدیئےجائیں گے


ویب ڈیسک December 29, 2015
خدمات کارڈ پروگرام پورے پنجاب میں نافذالعمل ہوگا جس کےتحت معذوروں اورنابینا افراد کوہرتین ماہ بعد3600 روپےدیئےجائیں گے. فوٹو؛ فائل

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے خدمات کارڈ پروگرام متعارف کرادیا جس سے صوبے کے 2 لاکھ خصوصی افراد مستفید ہوں گے۔

لاہورمیں خدمت کارڈز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کاکہنا تھا کہ خدمت کارڈ پروگرام پورے پنجاب میں نافذالعمل ہوگا جس کے تحت معذوروں اورنابینا افراد کو ہرتین ماہ بعد 3600 روپے دیئے جائیں گے اور مجموعی طور پرخدمت کارڈ سے 2 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ خدمت کارڈ پروگرام کے لئے 2 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، خصوصی افراد کا پاکستان پراتنا ہی حق ہے جتنا عام آدمی کا، خدمت کارڈ کا مقصد خصوصی افراد کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے کیوں کہ خصوصی افراد بھی عظیم پاکستانی ہیں۔

لاہورمیں طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کیس کے حوالے سے وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ زیادتی میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتارکیا جاچکا ہے جن کے نموںوں کے فرانزک لیب سے ڈی این اے ٹیسٹ ہورہے ہیں جب کہ باصلاحیت پولیس افسران کیس کی تفتیش کررہے ہیں اورکیس میں کسی صورت سیاسی مداخلت برداشت نہیں کی جائےگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں