بجلی کی قیمت میں 2 روپے 6 پیسے کمی

کمی کا اطلاق کے الیکٹرک اور300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پرنہیں ہوگا


ویب ڈیسک December 29, 2015
قیمت میں کمی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے فوٹو: فائل

نیپرا نے سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر نومبرکے لیے بجلی کی قیمت میں 2 روپے6 پیسےکمی کی منظوری دے دی۔

نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی نے سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے نومبرکے لئے بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران سی پی پی اے نے موقف اختیار کیا کہ نومبرکے لئے ریفرنس فیول لاگت 7.30روپے فی یونٹ مقررتھی تاہم بجلی کی پیداوار پر اصل فیول لاگت 5.32روپے فی یونٹ رہی ہے اس لئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2روپے 6 پیسے فی یونٹ کمی کی جائے،نیپرا نے سی پی پی اے کی جانب سے پیش کردہ اعداد و شمارکو مد نظر رکھتے ہوئے نومبرکے لئے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج مد میں 2 روپے 6 پیسے فی یونٹ کمی کردی۔ بجلی کی قیمت میں کمی سے عوام کو 20 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

نیپراکے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کےالیکٹرک کے صارفین کے علاوہ ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلوصارفین پربھی نہیں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں