کراچی میں رینجرز اور پولیس کے چھاپے 77 جرائم پیشہ ملزمان گرفتار

گرفتارملزمان میں کالعدم تنظیموں کے علاوہ سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ملزمان بھی شامل ہیں۔


ویب ڈیسک December 29, 2015
گرفتارملزمان میں کالعدم تنظیموں کے علاوہ سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ملزمان بھی شامل ہیں۔ فوٹو:فائل

JEDDAH: رینجرز اور پولیس نے شہرقائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 77 جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 77 جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کا تعلق سیاسی اور کالعدم تنظیموں سے بتایا جاتا ہے۔ جن علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں ان میں نیوکراچی، اتحاد ٹاؤن، موچکو، لیاقت آباد، بھینس کالونی، ملیر سٹی اور لانڈھی شامل ہیں۔

دوسری جانب ترجمان رینجرز کے مطابق اورنگی ٹاؤن اور لی مارکیٹ میں کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے دستی بم، اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کیا گیا ہے جب کہ گرفتار ملزمان میں کالعدم تنظیم کے دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں