کراچی میں رینجرز اور پولیس کے چھاپے 77 جرائم پیشہ ملزمان گرفتار
گرفتارملزمان میں کالعدم تنظیموں کے علاوہ سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ملزمان بھی شامل ہیں۔
JEDDAH:
رینجرز اور پولیس نے شہرقائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 77 جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 77 جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کا تعلق سیاسی اور کالعدم تنظیموں سے بتایا جاتا ہے۔ جن علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں ان میں نیوکراچی، اتحاد ٹاؤن، موچکو، لیاقت آباد، بھینس کالونی، ملیر سٹی اور لانڈھی شامل ہیں۔
دوسری جانب ترجمان رینجرز کے مطابق اورنگی ٹاؤن اور لی مارکیٹ میں کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے دستی بم، اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کیا گیا ہے جب کہ گرفتار ملزمان میں کالعدم تنظیم کے دہشت گرد بھی شامل ہیں۔