پی سی بی نے محمدعامر کے معاملے پرزباں بندی کیلئے تمام کھلاڑیوں سے دستخط لے لئے

چیئرمین پی سی بی نے عامر کے معاملے پراظہرعلی کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکارکردیا


ویب ڈیسک December 29, 2015
محمد عامر کے معاملے پر زباں بندی کے لئے پی سی بی نے تمام کھلاڑیوں سے دستخط لے لئے.فوٹو:فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ کھلاڑی محمد عامر کے معاملے پر زباں بندی کے لئے تمام کھلاڑیوں سے دستخط لے لئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محمد عامر کے معاملے پر ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کی جانب سے بھرپور تحفظات کا اظہارکیا جارہا ہے اورٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق، ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہرعلی، بلے باز محمد حفیظ اور عمر اکمل کی جانب سے محمد عامر کو ٹریننگ کیمپ میں شامل کئے جانے کے فیصلے پرتحفظات کا اظہارکیا گیا تاہم پی سی بی نے اس معاملے پر زباں بندی کے لئے تمام کھلاڑیوں سے دستخط لے لئے ہیں اورانہیں ٹیم میں شامل کرنے کے فیصلے کو عدالتی فیصلے اورنیوزی لینڈ امیگریشن حکام کی جانب سے ویزا جاری کرنے سے مشروط کردیا گیا۔

دوسری جانب قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے چیئرمین پی سی بی شہریار خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پراظہرعلی نے محمد عامر کو ون ڈے ٹیم میں ممکنہ طورپرشامل کئے جانے پرشدید تحفظات کا اظہار کیا اورقیادت چھوڑتے ہوئے استعفیٰ پیش کیا جسے انہوں نے قبول کرنے سے انکارکردیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے اظہرعلی کو کپتانی جاری رکھنے پررضا مند کرلیا جب کہ محمد عامر کے کردارکی بہتری کی ذمہ داری شعیب ملک کو سونپ دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں