امریکا میں طوفان کاروبار بند طلب کرنے پر خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی

نیویارک برانڈ لائٹ سوئٹ کروڈ کی دسمبر میں فراہمی کے لیے قیمت 58 سینٹ کی کمی سے 85.70 ڈالر فی بیرل پر آگئی.


AFP October 30, 2012
نیویارک برانڈ لائٹ سوئٹ کروڈ کی دسمبر میں فراہمی کے لیے قیمت 58 سینٹ کی کمی سے 85.70 ڈالر فی بیرل پر آگئی. فوٹو : اے ایف پی

خام تیل کی قیمتوں میں پیر کو کمی ہوئی جس کی وجہ امریکا کے مشرقی علاقوں میں طوفان کے باعث طلب گرنے کے نتیجے میں امریکی ریفائنریوں کی پیداوار میں کمی بتائی جاتی ہے۔

گزشتہ روز نیویارک برانڈ لائٹ سوئٹ کروڈ کی دسمبر میں فراہمی کے لیے قیمت 58 سینٹ کی کمی سے 85.70 ڈالر فی بیرل پر آگئی جبکہ لندن میں صبح کے سودوں میں دسمبر کے لیے قیمت 33 سینٹ گھٹ کر 109.22 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ طوفان کے حوالے سے ردعمل دکھا رہی ہے، مشرق ساحل پر موجود ریفائنریوں نے پیداوار کم کردی ہے جس کامطلب طلب میں کمی ہے، سینڈی نامی طوفان کے باعث امریکا کی 10 ریاستوں میں ہنگامی حالت کا نفاذ کردیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ہوائی اڈے، کاروبار، اسکول بند کردیے گئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انرجی ڈیمانڈ بھی گر گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں