بھارتی بورڈ حکومت سے رسمی کلیئرنس لے گا

جذبات ایک طرف رکھ کرمقابلہ کرینگے، میچزمیں ملک کا نام دائو پر لگا ہوتا ہے،دھونی


ایکسپریس July 18, 2012
جذبات ایک طرف رکھ کرمقابلہ کرینگے، میچزمیں ملک کا نام دائو پر لگا ہوتا ہے،دھونی۔ فوٹو/فائل

بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان سے سیریز کیلیے وزرات داخلہ و خارجہ سے رسمی اجازت طلب کرے گا، دوسری جانب کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا ہے کہ جذبات ایک طرف رکھ کرگرین شرٹس سے مقابلہ کرینگے، روایتی حریف سے مقابلوں میں ملک کا نام دائو پر لگا ہوتا ہے، ہم ہر میچ جیتنے کیلیے میدان میں اتریں گے۔

تفصیلات کے مطابق بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ میری وزیر داخلہ اور وزیر خارجہ دونوں سے پاکستان کیخلاف سیریز کے معاملے پر بات ہوچکی، دونوں وزارت کو کوئی مسئلہ نہیں ہے، مگر ہم رسمی طور پر دونوں وزارتوں سے باقاعدہ اجازت لینے کے پابند اور حکومتی کلیئرنس ملنے کے بارے میں پُراعتماد ہیں۔ دوسری جانب کپتان دھونی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے سیریز کا باقاعدہ اعلان ہوچکا اور ہم اس کیلیے تیار ہیں، پروفیشنل کرکٹر ہونے کے ناطے ہم جذبات کو ایک طرف رکھتے ہوئے اس اہم سیریز کیلیے خود کو پوری طرح تیار کریں گے۔

پڑوسی ملک کے ساتھ ہائی ٹینشن میچز کے حوالے سے دھونی نے کہا کہ پاکستان سے مقابلوں میں ملک کا نام دائو پر لگا ہوا ہوتا ہے، ہم ویسے ہی ہر میچ جیتنے کی کوشش کرتے ہیں مگر جب مقابلہ پاکستان کے ساتھ ہوتو ہمارا ایک ہی مقصد ہر میچ میں کامیابی حاصل کرنا ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں