حیدرآباد متحدہ نے کھالیں جمع کرنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

عید کے پہلے 2 روزشہریوں نے 20 ہزار سے زائد قربانی کی کھالیں کے کے ایف کو عطیہ کیں


Numainda Express October 30, 2012
عوام اپنے قائد کے فکر و فلسفے پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں، حق پرست اراکین اسمبلی کی گفتگو۔ فوتو : شاہد علی / ایکسپریس

MARANELLO, ITALY: متحدہ قومی موومنٹ نے حیدرآباد میں قربانی کی کھالیں جمع کرنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔

حق پرست اراکین اسمبلی کا کہنا ہے کہ امسال عید الاضحی پر شہریوں نے قربانی کی کھالیں بڑی تعداد میں ایک بار پھر خدمت خلق فائونڈیشن کو دے کر ثابت کر دیا کہ حیدرآباد قائد تحریک الطاف حسین کا شہر ہے اور وہ اپنے قائد کے فکر و فلسفہ اور انسانیت کی خدمت پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں۔

سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن و صوبائی وزیر زبیر احمد خان، اسمبلی طیب حسین، صلاح الدین اور سید وسیم حسین نے کے کے ایف کے تحت قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے کے مرکزی کیمپ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ گزشتہ سال 3 دنوں میں18ہزار کھالیں ملی تھیں جبکہ امسال عید کے2 دنوں میں 20 ہزار سے زیادہ کھالیں بطور عطیہ ملیں کیونکہ حیدرآباد کے شہری جانتے ہیں کہ خدمت خلق فائونڈیشن نے ہر قدرتی آفت میں بلاامتیاز دکھی انسانیت کی خدمت کی ہے۔

حیدرآباد میں کے کے ایف کے تحت نذیر حسین میڈیکل سینٹر میں علاج معالجے کی جدید ترین سہولتیں میسر ہیں جہاں نہ صرف حیدرآباد بلکہ اندرون سندھ سے آنے والے مریض فیض یاب ہو رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ حیدرآباد کے شہریوں نے زیادہ کھالیں عطیہ کر کے اپنا ہی گزشتہ سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جس پر متحدہ کے قائد الطاف حسین نے شہریوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اس موقع پر صحافیوں، کیمرہ مینوں اور فوٹو گرافرز کو مرکزی کیمپ کا دورہ بھی کرایا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |