عامرکرکٹ کھیلنے کیلئے اہل قرار پابندی کی درخواست خارج

محمد عامرکو اپنے کئے کی سزا مل چکی ہے اب اس پر مزید پابندی نہیں لگائی جاسکتی، پی سی بی کا موقف


ویب ڈیسک December 29, 2015
اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی عامر، سلمان بٹ اور محمد آصف پر تاحیات پابندی کی درخواست زیر سماعت ہے فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے اسپاٹ فکسنگ اسکیندل میں سزا یافتہ بولرمحمد عامرکو قومی کرکٹ ٹیم میں حصہ بنانے کے خلاف درخواست خارج کردی۔

درخواست گزارکا موقف تھا کہ محمد عامرجواء کھیلنےمیں سزا یافتہ ہے،جسے ٹیم میں شامل کرنے سےملک کی بدنامی ہو گی۔ عامرکی حمایت وہ کھلاڑی کررہے ہیں،جن پرجسٹس قیوم نے پابندی عائد کی تھی، اس لئے عامر کی ٹیم میں شمولیت روکی جائے۔ جواب میں پی سی بی کی جانب سے موقف اختیار کیا کہ محمد عامر اپنی سزا مکمل کر چکے ہیں، اس لئے ان پر کسی قسم کی قدغن نہیں لگائی جاسکتی۔ لاہور ہائی کورٹ نے کیس کی ابتدائی سماعت کے دوران فریقین کا موقف سننے کے بعد ہی درخواست خارج کردی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں محمد عامر،سلمان بٹ اور محمد آصف پر تاحیات پابندی کی درخواست زیر سماعت ہے جس کی آئندہ سماعت 31 دسمبرکو ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں