منی بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر3نوجوان جاں بحق20زخمی

مسافروں سے بھری بس الٹ گئی، زخمیوں میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں،حادثہ منی بس کی صرف ایک لائٹ جلنے کے باعث پیش آیا


Nama Nigar October 30, 2012
فوٹو: فائل

نوابشاہ کے قریب مسافروں سے بھری منی بس موٹرسائیکل سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

موٹر سائیکل سوار3 نوجوان جاں بحق جبکہ بس میں سوار20 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نوابشاہ سے گائوں اڑسٹھ میل جانے والی مسافروں سے کھچا کھچ بھری منی بس سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار شاہد علی، عبدالطیف اور محمد نواز موقع پر ہی جاں بحق۔

جبکہ بس میں سوار خواتین اور بچوں سمیت20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے موبائلوں اور ایمبولینس کے ذریعے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا، جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔ تاہم اندھیرے کے باعث بس میں پھنسے افراد کو نکالنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پولیس کے مطابق منی بس کی ایک لائٹ جل رہی تھی جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا اور بس الٹ گئی، تاہم حادثے کے بعد ڈرائیور اور کلینر فرار ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں