پاکستان میں کینسر کے دوسرے سب سے بڑے اسپتال کا پشاور میں افتتاح

شوکت خانم اسپتال میں ہر خاص و عام کا علاج کیا جائے گا، عمران خان


ویب ڈیسک December 29, 2015
شوکت خانم اسپتال میں ہر خاص و عام کا علاج کیا جائے گا، عمران خان۔ فوٹو:عمران خان فیس بک پیج

ISLAMABAD: پاکستان میں کینسر کے دوسرے سب سے بڑے اسپتال کا پشاور میں افتتاح کردیا گیا جب کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک کا کوئی بھی عام شہری کینسر کا مہنگا علاج نہیں کراسکتا لیکن شوکت خانم اسپتال میں ہر خاص و عام کا علاج کیا جائے گا۔

پشاور میں شوکت خانم اسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی تکلیف اورمایوسی دیکھ کر کینسر کا اسپتال بنانے کا فیصلہ کیا اور آج ایک خواب کو تعبیرمل گئی ہے اور اسی دن کا سالوں سے انتظارتھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پشاور میں شوکت خانم اسپتال کسی معجزے سے کم نہیں جب کہ کینسر جیسے موذی مرض کا علاج کرانا عام شہری کے بس میں نہیں لیکن یہاں ہرخاص و عام کا علاج کیا جائے گا۔

عمران خان کی تقریرسے قبل شوکت خانم اسپتال لاہور میں زیرعلاج کینسر میں مبتلا 7 سالہ بچے فاخرآفریدی نے شوکت خانم پشاوراسپتال کا ربن کاٹ کرافتتاح کیا۔

دوسری جانب افتتاح کے موقع پر اسپتال کے باہرپشاورکے ناظمین اور کونسلرز نے اختیارات، دفاتر اور فنڈز نہ ملنے کے خلاف شدید احتجاج کیا جب کہ بلدیاتی نمائندوں نے عمران خان کو اسپتال میں جانے سے روکنے کے لئے گیٹ کا گھیراؤ بھی کیا تاہم پولیس نے مظاہرین کو اسپتال کے دروازے سے ہٹاتے ہوئے کئی افراد کو حراست میں لے لیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں