کراچی کے علاقے ملیر میں کارروائی کے دوران 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار سی ٹی ڈی

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا جب کہ انہوں نے دوران تفتیش 4 قتل کا بھی اعتراف کیا، حکام سی ٹی ڈی


ویب ڈیسک December 29, 2015
ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا جب کہ انہوں نے دوران تفتیش 4 قتل کا بھی اعتراف کیا، حکام سی ٹی ڈی، فوٹو: فائل

KARACHI: کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ملیر جمعہ گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر جمعہ گوٹھ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی تو علاقے میں موجود ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جس کےبعد دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس دوران 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا گیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں جعفر علی اور سفیر احمد شامل ہیں جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہےکہ ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں 4 افراد کے قتل کا بھی اعتراف کرلیا ہے جب کہ مقابلے کے ملزمان کے فرار ہونے والے دو ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں