صدر کے حکم پر صحافی کی بہو اور بیٹے کے قاتل گرفتار
پسند کی شادی کرنے والا جوڑا 2ماہ قبل لا پتہ ہو گیا تھا، لڑکے کی لاش کی باقیات بھی برآمد.
صدر آصف علی زرداری کے حکم پر حیدرآباد پولیس نے سینئر صحافی احمد خان شیخ کے دو ماہ قبل لاپتہ ہونے والے بیٹے اور بہو کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان کی نشاندہی پر پولیس نے لڑکے کی لاش کی باقیات بھی برآمد کر لیں۔ احمد خان شیخ کے بیٹے اشتیاق شیخ نے ایک سال قبل ٹنڈو حیدر کے گائوں موری منگر کی سمیعہ ڈیتھو سے گھر سے فرار ہو کر محبت کی شادی کی تھی، دو ماہ قبل یہ جوڑا شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے مذکورہ گائوں گیا تھا، جہاں سے لا پتہ ہو گئے۔
صدر مملکت کی ہدایت پر ایس ایس پی حیدرآباد پیر فرید جان سرہندی نے گزشتہ روز چھاپہ مار کر 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ حیدرآباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی نشاندہی پر ایک جنگل سے اشتیاق کی ٹکڑوں میں پھینکی گئی لاش کی باقیات` مقتول کے کپڑے اور چپل کو تحویل میں لے لیا، جب کہ ملزمان نے یوسف شاہ قبرستان میں مسمات سمیعہ کی قبر کی نشاندہی بھی کر دی ہے۔ دوسری طرف جوڑے کو قتل کیے جانے کے بعد ٹنڈو جام پولیس نے لڑکی کے والد احمد ڈیتھو، قاسم ڈیتھو، مشتاق ڈیتھو محمد خان ڈیتھو اور سینیئر جوڈیشل آفیسر محمد سلیم قمبرانی سمیت 22 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے3ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔