نشانے بازی کے شوقین روس کے نائب صدر اپنے پاؤں پر ہی نشانہ لگابیٹھے

روسی نائب وزیراعظم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ گولی سے نہیں بلکہ ہینڈ بال کھیلنے کے دوران زخمی ہوئے ہیں۔


ویب ڈیسک December 29, 2015
روسی نائب وزیراعظم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ گولی سے نہیں بلکہ ہینڈ بال کھیلنے کے دوران زخمی ہوئے ہیں، فوٹومیٹرو

 

بڑی مہارت سے اپنے ٹارگٹ کو نشانہ بنانے والے روس کے نائب وزیراعظم اپنے فنِ نشانہ بازی پر کچھ زیادہ ہی خوش ہوئے اور پھولے نہ سما رہے تھے کہ اس جوش میں وہ بھول گئے کہ ان کے پستول میں ابھی ایک گولی باقی ہے اور جیسے ہی انہوں نے اپنی پستول کا رخ نیچے کر کے اس کا ٹریگر دبایا تو گولی چل گئی اور وہ اپنا پاؤں زخمی کرا بیٹھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی نائب وزیر اعظم دمتری روگوزن ایک ٹریننگ کلب میں شوٹنگ رینج کی پریکٹس میں مصروف تھے اور خوب اپنے ٹارگٹ کو نشانہ بنا رہے تھے جس پر وہ اور بھی پرجوش ہوگئے اور لگاتار نشانے لگائے اسی دوران وہ بھول گئے کہ انہوں نے کتنی گولیاں چلائیں۔ دمتری جب تھوڑی دیر سانس لینے کےلیے رکے اور پستول کا رخ نیچے کیا تواس کا ٹریگر دبا دیا جس کے بعد پستول میں موجود گولی چل پری اور ان کے پاؤں پر لگی اور وہ زور سے اچھل پڑے جس پر انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا زخمی تیزی سے بہتر ہو رہا ہے۔

دوسری جانب روسی نائب صدر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ گولی سے نہیں بلکہ ہینڈ بال کھیلنے کے دوران زخمی ہوئے ہیں۔ دمتری روگوزن شوٹنگ کرنے کے معاملے میں انتہائی جذباتی ہیں اور اکثر و بیشتر شوٹنگ کرتے ہوئے ان کی تصاویرسوشل میڈیا کا حصہ بنتی رہتی ہیں جب کہ حال ہی میں سوشل میڈیا کا حصہ بننے والی تصاویر میں وہ شوٹنگ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ دمتری روسی ملٹری انڈسٹریل کمیشن کے سربراہ اور روسی صدر کے خصوصی سفیر کے عہدے بھی رکھتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں