خیبرپختونخوا کے سیکریٹری خوراک کرپشن کے الزام میں گرفتار

صاحبزادہ فضل امين پر اختیارات کا ناجائز استعمال اور کروڑوں روپے کے فنڈز میں خردبرد کا الزام ہے۔


ویب ڈیسک December 29, 2015
صاحبزادہ فضل امين پر اختیارات کا ناجائز استعمال اور کروڑوں روپے کے فنڈز میں خردبرد کا الزام ہے۔ فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا احتساب کمیشن نے سیکریٹری خوارک صاحبزادہ فضل امين کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا جنہیں کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا احتساب كميشن نےغيرقانونی بینک اكاؤنٹس كھلوا كر فنڈز ميں كروڑوں روپے خرد برد كرنے كے الزام ميں سابق سيكرٹری سوشل ويلفيئر بورڈ اور موجودہ سيكرٹری خوراک خيبرپختونخوا صاحبزادہ فضل امين كو گرفتار كرليا جنہیں آج کل احتساب عدالت ميں پیش کیا جائے گا جہاں احتساب کمیشن کے حکام عدالت سے ملزم کے ریمانڈ کی استدعا کریں گے۔

صوبائی احتساب كميشن كے مطابق ملزم صاحبزادہ فضل امين پر بطور سيكرٹری سوشل ويلفيئربورڈ اختيارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے محكمہ سوشل ويلفيئربورڈ ميں چائلڈ ويلفيئر پروٹيكشن كميشن كے فنڈز کے لیے جعلی بينک اكاؤنٹس بنا كر فنڈز ميں 11 كروڑ سے زائد رقم خرردبرد کرنے کا الزام ہے۔

واضح رہے كہ مذكورہ اسكينڈل ميں صوبائی احتساب كميشن ڈائريكٹر سوشل ويلفيئرامتياز ايوب سميت ديگرملزموں كوگرفتار كر چكی ہے جب كہ سابق صوبائی وزير سينيٹرستاہ اياز سميت ديگر کے خلاف بھی انكوائری شروع كر ركھی ہے جس پر سابق صوبائی وزير ستارہ اياز نے پشاور ہائيكورٹ سے رجوع كيا اورعدالت نے احتساب كميشن كو انكوائری مكمل كرنے تک گرفتاری سے روک دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے