سرگودھا کی مارکیٹ میں آگ لگنے سے 50 دکانیں جل گئیں لاکھوں مالیت کا نقصان

ایئرفورس سمیت 17 ادارے کی گاڑیوں نے 3 گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا۔


ویب ڈیسک December 30, 2015
ایئرفورس سمیت 17 ادارے کی گاڑیوں نے 3 گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا، فوٹو: فائل

شہر کے گنجان ترین بازار کی دکانوں میں آگ لگنے سے 50 سے زائد دکانیں جل گئیں جس سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سرگودھا کے علاقے بلاک 2 میں واقع بازار میں موجود کپڑے کی دکان میں شاٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا جس سے 50 سے زادئد دکانیں جل گئیں جن میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان بھی جل کر راکھ ہوگیا تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

نمائندہ ایکسپریس نیوز کےمطابق مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے پہلے فائربریگیڈ کی گاڑیوں نے کوشش کی تاہم آگ کے بے قابو ہونے پر خوشاب، چنیوٹ اور جھنگ سے فائر ٹینڈرز طلب کیے گئے جب کہ آگ بجھانے میں ایئرفورس کی گاڑیوں نے بھی حصہ لیا جس کے بعد 3 گھنٹے میں 17 سے زائد گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا، بازار کی گلیاں تنگ ہونے کے سبب آگ بجھانے میں مشکلات پیش آئیں۔ ڈی سی او سرگودھا کا کہنا تھا کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے جس کے بعد دکانوں میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں