سعودی عرب نے 100 سے زائد پاکستانیوں کوڈی پورٹ کردیا

یہ معلومات حاصل نہیں ہوسکیں کہ ان افراد کوسعودی عرب سے کیوں ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔


این این آئی December 30, 2015
یہ معلومات حاصل نہیں ہوسکیں کہ ان افراد کوسعودی عرب سے کیوں ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: سعودی عرب نے 100سے زائد پاکستانیوں کوڈی پورٹ کرکے جدہ سے لاہور آنے والی ایئر عربیہ کی پرواز کے ذریعے واپس بھیج دیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے ڈی پورٹ ہوکر وطن واپس آنے والے120 پاکستانیوں کا امیگریشن کرنے سے انکارکردیا اور کہا کہ انھیں واپس جدہ بھیجا جائے اس موقع پر ابتدا میں امیگریشن حکام اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔

ذرائع کے مطابق امیگریشن حکام ان افراد کو واپس بھیجنا چاہتے تھے کیونکہ ان کی دستاویزات مکمل نہیں تھیں دوسری جانب ایف آئی اے ڈی پورٹ ہو کر آنے والوں کو گرفتارکرنا چاہتی تھی بعد ازاں ان افراد کوملک میں داخلے کی اجازت دے دی گئی۔ ابھی تک یہ معلومات حاصل نہیں ہوسکیں کہ ان افراد کوسعودی عرب سے کیوں ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ 10 دسمبرکوپاکستانی انتظامیہ نے برطانیہ سے غیر قانونی طور پر بے دخل کیے گئے 6 افراد کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔ اس سے قبل 3 دسمبر کو بھی یونان سے بے دخل کیے جانے 49 افراد میں سے30 کو دستاویزات کی تصدیق نہ ہونے پر واپس بھیج دیا گیا تھا۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی واضح طور پرکہہ چکے ہیں کسی غیر رجسٹرڈ ڈی پورٹی کو پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں