لندن میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے شبے میں مسلمان جوڑے پر فرد جرم عائد
محمد رحمن ٹوئیٹر پر اکثر پوچھا کرتا تھا کہ وہ کس جگہ کو بم سے اڑائے
ایک برطانوی عدالت نے دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے شبے میں مسلمان جوڑے پر فرد جرم عائد کردی۔
عدالت کے مطابق 25 سالہ ملزم محمد رحمن اور اس کی بیوی ثنا احمد لندن دھماکوں کی دسویں برسی کے موقع پر دہشت گردی کی کارروائیاں کرنا چاہتے تھے۔ محمد رحمن کا ٹوئیٹر پر اکائونٹ ''خاموش بمبار'' Silent Bomber کے نام سے ہے اور وہ ٹوئیٹر پر اکثر پوچھا کرتا تھا کہ وہ کس جگہ کو بم سے اڑائے۔ محمد رحمن اور ثنا کو اس سال مئی میں گرفتار کیا گیا تھا۔