عراق4 روزہ عید تعطیلات میں حملے30افراد ہلاک درجنوں زخمی
بغدادکے علاقے صدرسٹی میں 2دھماکوں میں13افراد مارے گئے،باویہ میں3 بچوں سمیت متعدد افرادہلاک ہوئے.
عراق میں ہونے والے سلسلہ وارحملوں میں کم سے کم 30افراد ہلاک3 بچوں سمیت متعدد افراد ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔
یہ دھماکے 4روزہ عید تعطیلات کے موقع پرہوئے ہیں۔سب سے زیادہ ہلاکتیں بغدادکے شیعہ اکثریتی علاقے صدرسٹی میں ہونے والے ہفتے کی شام ہونے والے دودھماکوں میں ہوئیں جن میں 13 افراد مارے گئے۔اس سے قبل بغداد کے قریبی شہرباویہ میں ایک کھیل کے میدان کے قریب ہونے والے حملے میں 3 بچوں سمیت متعدد افراد ہلاک ہوئے۔
ایک اور دھماکا بغداد میں شیعہ زائرین کی ایک بس پر ہوا ۔جس میں سوار مسافروں میں ایرانی باشندے بھی شامل تھے یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب حکام نے عید پرچار روزہ تعطیلات کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے تھے۔ایک دوسرے واقعے میں شمالی شہرموصل میں ایک مسلح شخص نے شابک اقلیتی افرادکے گھروں پرفائرنگ کردی جس میں متعدد افراد ہلاک ہوئے۔