پی آئی اے کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا طیارہ گرائونڈ

پی کے303 لاہور سے کراچی کیلیے روانہ ہوئی تھی ، پائلٹ نے بحفاظت واپس اتارلیا۔


Numainda Express October 30, 2012
پی کے303 لاہور سے کراچی کیلیے روانہ ہوئی تھی ، پائلٹ نے بحفاظت واپس اتارلیا۔ فوٹو: فائل

قومی ایئرلائن کی لاہور سے کراچی جانیوالی پرواز سے پرندہ ٹکراگیا، پائلٹ نے جہازکو بحفاظت واپس اتارلیا۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے303پیر کودن ساڑھے11 بجے مسافروں کولیکرکراچی کیلیے روانہ ہوئی لیکن دوران پرواز طیارے سے پرندہ ٹکراگیا جس کے باعث پائلٹ نے جہاز کو بحفاظت واپس اتارلیا ،بتایاگیا ہے کہ پرندہ ٹکرانے کے بعد جہاز کو چیکنگ کیلیے گرائونڈکردیاگیا ۔

پروازکی روانگی میں گھنٹوں تاخیرکی وجہ سے مسافروں کوشدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا ، اس موقع پرمسافروں کاکہنا تھاکہ ایسی صورتحال میں انتظامیہ مسافروں کو متبادل جہازکے ذریعے بھیجے کے انتظامات کومعمول بنائے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں