امریکا کی نجی خلائی کمپنی کا پہلا مشن کامیاب
’اسپیس ایکس‘‘ کی خلائی گاڑی ڈریگن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پہلی بارکامیابی سےسازوسامان پہنچا کرزمین پر واپس آگئی.
امریکا کی ایک نجی خلائی کمپنی''اسپیس ایکس'' کی خلائی گاڑی ڈریگن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پہلی بار کامیابی سے سازوسامان پہنچا کر زمین پر واپس آگئی ہے ۔
یہ خلائی گاڑی (کیپسول ) میکسیکو کے مغربی بحرالکاہل میں مقامی وقت کے مطابق تقریبا ساڑھے بارہ بجے اتری ۔''اسپیس ایکس '' نے ڈریگن نامی اس خلائی جہاز کو سات اکتوبر کو خلا میں روانہ کیا گیا تھا جو تین روز بعد ہی اپنی منزل پر پہنچ گیا تھا۔ اس خلائی کیپسول کی مدد سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر تعینات خلابازوں کیلیے آدھا ٹن وزنی خوراک اور دیگر سامان لے جایا گیا تھا ۔
اسپیس ایکس کا اگلا مشن جنوری میں شروع ہونے کی توقع ہے۔ امریکی خلائی ادارہ ناسا نے اسپیس ایکس کیساتھ ایک ارب 60کروڑ ڈالر کا ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت اس کمپنی نے ایسے بارہ مشن سرانجام دینے تھے اور پہلا اس نے مکمل کر لیا ہے ۔