سندھ اورپنجاب کے 214 حلقوں میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ووٹوں کی گنتی جاری

پنجاب کے154 اورسندھ کے 60 حلقوں میں پولنگ ہوئی۔


ویب ڈیسک December 30, 2015
پنجاب کے154 اورسندھ کے 60 حلقوں میں پولنگ ہوئی۔ فوٹو : آئی این پی/فائل

سندھ اور پنجاب کے 42 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

پنجاب کے 154 اور سندھ کے 60 حلقوں میں پولنگ کا عمل صبح ساڑھے 7 بجے شروع ہوا جو شام ساڑھے 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔ بلدیاتی انتخابات کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے اور پولنگ کے دوران ہنگامے اور لڑائی جھگڑے کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔

پنجاب میں ڈیرہ غازی خان، لودھراں، منڈی بہاو الدین، فیصل آباد، شیخو پورہ اور راولپنڈی سمیت 29 اضلاع میں جب کہ سندھ میں کراچی، حیدرآباد، ٹندوالہ یار، نوابشاہ، میر پور خاص، گھوٹکی اور بے نظیر آباد سمیت 13 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔

واضح رہے کہ سندھ اور پنجاب میں 2 مرحلوں میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران ان اضلاع میں پولنگ مختلف وجوہات کی بناء پر نہیں ہو سکی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں