وزیراعظم نے پاک چین راہداری منصوبے کے مغربی روٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم نے راہداری منصوبے کے این 50 اور این 70 سیکشنز کا سنگ بنیاد رکھا۔


ویب ڈیسک December 30, 2015
وزیراعظم نے راہداری منصوبے کے این 50 اور این 70 سیکشنز کا سنگ بنیاد رکھا۔ فوٹو: پی آئی ڈی

وزیراعظم نواز شریف نے پاک چین راہداری منصوبے کے مغربی روڈ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

وزیراعظم نواز شریف نے پاک چین اکنامک کوریڈور کے مغربی روٹ پر این 50 شاہراہ کے ژوب مغل کوٹ سیکشن کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ راہداری منصوبے کے ژوب مغل کوٹ سیکشن پر 40 ارب روپے لاگت آئے گی۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے این 70 کے قلعہ سیف اللہ ویگم رُد سیکشن کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔

اس موقع پر موقع وزیراعظم نواز شریف کو پاک چائنا اکنامک کوریڈور کے مغربی روڈ کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، مشاہد حسین سید، محمود خان اچکزئی، میاں افتخار حسین، میر حاصل بزنجو، ناصر خان جنجوعہ، عبد القادر بلوچ اور عباس آفریدی بھی وزیراعظم کےہمراہ موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔