گورا رنگ نہ ہونے کی وجہ سے بہت تنقید برداشت کی پریانکا چوپڑا

بہت سے لوگوں کا کہنا تھا کہ اتنی کالی ہوکہ فلموں میں چل ہی نہیں پاؤ گی،اداکارہ


ویب ڈیسک December 30, 2015
ہمیشہ اپنے طریقے سے کام کیا اور کبھی کسی کے لیے خود کو تبدیل نہیں کیا،اداکارہ:فوٹو:فائل

لاہور: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ انہیں بالی ووڈ میں اپنے کرئیر کے آغاز کے دوران اپنی رنگت کی وجہ سے بہت تنقید اور سخت جملے برداشت کرنا پڑے تھے۔

غیرملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ انہیں بالی ووڈ انڈسٹری میں جگہ آسانی سے نہیں ملی ہے، ابتدائی دنوں میں انہیں کئی باراپنی رنگت کی وجہ سے سخت تنقید برداشت کرنا پڑی تھی، بہت سے افراد کا کہنا تھا کہ اپنی کالی رنگت کی وجہ سے فلموں میں چل ہی نہیں پاؤ گی۔ انہیں خود اپنی اداکاری اورہنرکو سمجھنے میں بہت سال لگے، دنیا میں کوئی انسان مکمل نہیں لیکن اپنی کمزوریوں کو پہچانتے ہوئے اعتماد سے خود کو پیش کرنے سے آپ کو کچھ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ وہ اپنے رنگ اور آواز کو تو بدل نہیں سکتیں لیکن انہوں نے اپنے کام پر بے تحاشا محنت کی۔ انہیں اپنے ہنر کو سمجھنے میں 7 سے 8 سال لگے لیکن انہوں نے ہمیشہ اپنے طریقے سے کام کیا اور کبھی کسی کے لیے خود کو تبدیل نہیں کیا۔

پریانکا چوپڑا نے کہا کہ 'باجي راؤ مستانی' میں اداکاری پر ان کی کافی تعریف ہوئی ہے، لیکن انہوں نے خود ابھی تک یہ فلم نہیں دیکھی لیکن جلد ہی وہ اپنی یہ فلم دیکھیں گی کیونکہ فلم میں ان کی اداکاری کی تعریف امیتابھ بچن نے انھیں خط لکھ کر کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔