ڈیموں کی تعمیرمیں لاپرواہی پرماضی کےحکمرانوں سے پوچھا جائے صدر ممنون حسین

ملک پر14 ہزار800 ارب روپےکےقرضوں کابوجھ ہے، صدر ممنون حسین


ویب ڈیسک December 30, 2015
مساجد اورعبادت گاہوں پر حملے کرنے والے انسان نہیں ہیں،صدر ممنون:فوٹو:فائل

صدرمملکت ممنون حسین کا کہنا تھا کہ ماضی کےحکمرانوں سے پوچھا جائے کہ انہوں نے ڈیموں کی تعمیر لاپرواہی اورغفلت کا مظاہرہ کیوں کیا۔

پشاورمیں منعقدہ فاٹا یوتھ فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ فاٹا فیسٹیول کےانعقاد سےدنیا کوقبائلی علاقوں سے متعلق مثبت پیغام جائےگا، آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے بعد فاٹا کی معیشت بحال ہوچکی ہے، قبائلی عوام کو قومی دھارے میں شامل کیا جائے گا۔ قوم کے جانبازوں نے دہشتگردی کو شکست دیکر امن بحال کیا ہے، قربانیاں دینے والے پاک فوج کےجوانوں کوشاباش دیتا ہوں۔ مساجد اورعبادت گاہوں پرحملے کرنے والے انسان نہیں ہیں۔ ہمیں کرپشن کوجڑ سے اکھاڑکرپھینکنا ہوگا کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی جب کہ عوام کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پرنہیں چھوڑا جائے گا۔

صدرممنون حسین کا کہنا تھا کہ ماضی کےحکمرانوں سے پوچھا جائے کہ ڈیم بنانےمیں کیوں لاپروہی اورغفلت کا مظاہرہ کیا، ماضی میں کرپشن اوربدعنوانیوں نے ملکی ساکھ کوناقابل تلافی نقصان پہنچایا، ملک پر14 ہزار800 ارب روپےکےقرضوں کابوجھ ہے۔

 



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔