13شہروں میں دہشتگردی کی مصدقہ اطلاع تھی خطرہ ٹل گیا رحمٰن ملک

عوام کوموبائل سروس کی بندش سے مشکل ہوئی جس پرمعذرت چاہتاہوں، وزیرستان میں آپریشن مسئلے کا حل نہیں ہے ،وفاقی وزیرداخلہ


Monitoring Desk/News Agencies October 30, 2012
ملالہ فخرپاکستان ہے جلد صحت یاب ہوجائیگی،مکمل تحفظ دیںگے،بیرون ملک پاکستانیوںکوووٹ اور الیکشن کاحق دلواناچاہتاہوں . فوٹو: اے ایف پی/فائل

دہشتگردی کاخدشے کے پیش نظروفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے دیگرشہروں میں عیدالاضحیٰ کے موقع پرموبائل فون سروس صبح6بجے سے دن11بجے تک معطل رہی۔

جس کے باعث صارفین کوشدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اسلام آباد کراچی ، لاہور ، کوئٹہ اور خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں عیدالاضحیٰ کے موقع پرموبائل فون سروس صبح 6 بجے سے دن11بجے تک معطل رہنے کے باعث نہ صرف صارفین کو مشکلات کاسامناکرناپڑابلکہ موبائل فون کمپنیوں کو بھی کروڑو ں روپے کانقصان برداشت کرنا پڑا۔ وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک کے مطابق نمازعید کے وقت موبائل سروس بند کرنے کافیصلہ درست ثابت ہوا اوروہ عوام کو پیش آنے والی مشکل پرمعذرت چاہتے ہیں،عیدپردہشت گردی کا خطرہ تھا لیکن موبائل سروس معطل کرنے سے یہ خطرہ ٹل گیا۔عیدکے دوسرے روزبرمنگھم کے کوئن الزبتھ اسپتال میں ملالہ یوسف زئی کی عیادت کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے رحمن ملک نے کہاکہ ملالہ فخرپاکستان ہے اورپاکستان کی روشن تصویرہے ۔

ملالہ پر حملہ کرنے والوںکوفوری گرفتارکرلیاجائے گا،ڈرون حملے دہشت گردی کیخلاف اقدامات کومتاثرکر رہے ہیں انھیں فوری بندکیاجائے،فوجی آپریشن مسئلے کاحل نہیں پوری قوم کی جانب سے وزیرستان آپریشن کے مطالبے کا تاثردیناغلط ہے،سوات میں آپریشن کافیصلہ حکومت اور عسکری قیادت مل کرکرے گی، انھوں نے کہاکہ ملالہ پرحملہ کرنے والے2افراد کی تلاش جاری ہے،حملہ آوروں کوسوات کارہائشی عطا اللہ خان لیکرآیاتھا،ملالہ کی حفاظت کیلیے 3بارسیکیورٹی کی پیشکش کی تاہم ان کے والدنے سیکیورٹی لینے سے انکار کردیا،وزیرستان میں آپریشن کاکوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، اس سے قبل لندن پہنچنے پررحمن ملک نے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوووٹ اورالیکشن لڑنے کاحق دلوانا چاہتاہوں،دہری شہریت کا بل نومبرمیں سینیٹ سے پاس کرایا جائے گا۔

مسلم لیگ (ن)بھی بل کی منظوری میں حکومت کاساتھ دے ۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ ملالہ کی حالت پہلے سے بہترہے اورمکمل صحتیابی تک ملالہ کے والدین برطانیہ میں رہیںگے۔انھوں نے کہاکہ جعلی فون سم کے خاتمے کیلیے جامع حکمت عملی تیارکی جارہی ہے،جعلی سمیں ایک خطرناک ہتھیار بن چکی ہیں۔آن لائن کے مطابق امریکی ٹی وی سی این این اور سرکاری ٹی وی کو انٹرویو میں رحمٰن ملک نے کہاکہ ڈرون حملے پاکستان کی علاقائی خودمختاری کے خلاف ہیں،ملالہ نے ہوش میں آنے پر کتابوں اوراسکول کی بات کی۔

وطن واپسی پر حکومت ملالہ کے خاندان کی حفاظت یقینی بنائے گی،اب ملالہ کی حفاظت کیلیے خواتین پولیس تعینات کی جائے گی،عیدالاضحیٰ پرپاکستان کے13شہروں میں ممکنہ دہشت گردی کے واقعات کی مصدقہ اطلاعات تھیں لیکن موبائل فون سروسزچند گھنٹے معطل کرنے سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا،ملالہ یوسفزئی کا علاج معالجہ بہترین طریقے سے جاری ہے،امیدہے کہ ملالہ جلدصحت یاب ہوجائیںگی۔مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق رحمٰن ملک نے برطانیہ اورمتحدہ عرب امارات کے وزراولیم ہیگ اورشیخ عبداللہ بن زیدالنہیان نے کوئین ایلزبتھ اسپتال میں زیر علاج سوات کی طالبہ ملالہ یوسف زئی سے ملاقات کی۔تنیوں ممالک کے وزرا نے اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹرزاورملالہ کے والدسے بھی ملاقات کی۔اس موقع پرولیم ہیگ کاکہناتھا کہ ملالہ کی تیزی سے اورمکمل صحتیابی ہماری ترجیح ہے۔

ملالہ کی طرح اپنے حقوق کیلیے لڑنے والی خواتین کے ساتھ ہیں،ملالہ بہت جرأتمند اور بہادرلڑکی ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بہت قربانیاں دیں،متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زیدالنہیان نے اس موقع پرکہاکہ ملالہ کاعلاج کرنے پر ڈاکٹرزاور انتظامیہ کے شکر گزارہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں