پاکستان اور افغانستان کے درمیان ڈی جی ایم او کی سطح پر ہاٹ لائن قائم آئی ایس پی آر

پہلی بار دونوں ملکوں کے ڈی جی ایم اوز نے ہاٹ لائن پر رابطہ کیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک December 30, 2015
پہلی بار دونوں ملکوں کے ڈی جی ایم اوز نے ہاٹ لائن پر رابطہ کیا، آئی ایس پی آر۔ فوٹو: فائل

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ڈی جی ایم او کی سطح پر ہاٹ لائن قائم کردی گئی ہے جس پر پہلی بار دونوں ملکوں کے ڈی جی ایم اوز نے رابطہ بھی کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان ڈی جی ایم او کی سطح پر ہاٹ لائن قائم کردی گئی ہے جب کہ تاریخ میں پہلی بار دونوں ملکوں کے ڈی جی ایم اوز نے ہاٹ لائن پر رابطہ بھی کیا جس میں سرحدی تعاون بڑھانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی ۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ڈی جی ایم اوز کے رابطے میں ہاٹ لائن پر دونوں اطراف کے کور کمانڈرز کی ملاقاتوں کی تاریخ طے کی گئی جب کہ فوجی تعلقات اور آئندہ کی تاریخوں پر بھی گفتگو کی۔

واضح رہے 2 روز قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات میں سرحدی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔