ودیا بالن کو گردے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا

ڈاکٹروں کی جانب سے بالی ووڈ اداکارہ کے گردے میں پتھری کی تشخیص کی گئی ہے۔


ویب ڈیسک December 30, 2015
ڈاکٹروں کی جانب سے بالی ووڈ اداکارہ کے گردے میں پتھری کی تشخیص کی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

BEIJING: بالی ووڈ میں اپنے کردار میں ڈھل جانے اور ڈرٹی گرل کے نام سے مشہور اداکارہ ودیا بالن کو گردے میں پتھری کے باعث اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن اپنے شوہر پروڈیوسر سدھارت رائے کپور کے ہمراہ اپنی سالگرہ اور نئے سال کی آمد کا جشن منانے کے لیے ابوظہبی سے یورپی ملک روانگی ہورہی تھیں کہ اس دوران انہیں گردے میں تکلیف محسوس ہوئی جس پر انہیں ایئرپورٹ کلینک لے جایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں ممبئی واپس بھیج دیا گیا۔

ڈاکٹروں کی جانب سے گردے میں پتھری کی تشخیص کے بعد اداکارہ ودیا بالن ممبئی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے جب کہ اداکارہ کے ترجمان نے بھی ان کی بیماری کی تصدیق کی ہے تاہم اداکارہ کی بیماری کے باعث ان کی سالگرہ اور نئے سال کی آمد کا جشن منانے کا پروگرام منسوخ کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔