سندھ میں لیگی رہنماؤں پر جھوٹے مقدمات پری پول رگنگ کا آغاز ہے نواز شریف
سندھ حکومت ممتازبھٹو اور انکے بیٹے کو (ن)لیگ میں شمولیت کی سزا دے رہی ہے،بدترین انتقامی کارروائیاں شروع کردی گئیں،بیان
مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ سندھ میں مسلم لیگ(ن) کی مقبولیت سے خائف پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اورکارکنوں پر جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات قائم کرکے پری پول رگنگ اور بدترین انتقامی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔
جس کی مثال ممتاز بھٹو کے صاحبزادے امیر بھٹو کو ایک جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے میں ملوث کرنا شامل ہے، اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ حکومت ممتاز بھٹو اور امیربھٹو کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی سزا دے رہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ وفاقی حکومت کے ایما پر سندھ حکومت کی پوری مشینری انصاف کی راہ اور حصول کے راستے میں شدید رکاوٹیں ڈال رہی ہے، نواز شریف نے کہا کہ ایسے غیرجمہوری ہتھکنڈوں اور انتقامی کارروائیوں سے مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنماؤں اور کارکنوں کے حوصلے پست کیے جاسکتے ہیں نہ سندھ میں مسلم لیگ (ن) کا راستہ روکا جا سکتا ہے ۔
آزمائش کی اس گھڑی میں پوری مسلم لیگ (ن) ممتاز بھٹو اور امیر بھٹو کے ساتھ کھڑی ہے ۔ انصاف کے تقاضوں اور حالات کو مزید بگڑنے سے بچانے کیلیے امیر بھٹو ، دیگر مسلم لیگی کارکنوں کیخلاف قائم کردہ جھوٹے مقدما ت فوراً واپس لیے جائیں ۔ نوازشریف نے ممتاز بھٹو اور امیر بھٹو سے اظہاریکجہتی کیلیے31 اکتوبرکولاہور میں مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنماؤں کا اہم اجلاس ملتوی کردیا ہے اور مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنماؤں کو اسی روز لاڑکانہ پہنچنے کی ہدایات جاری کردی ہیں، نواز شریف نے عیدالاضحیٰ کی نماز جاتی عمرہ رائیونڈ میں ادا کی۔اس موقع پر ملکی سلامتی اور ملالہ یوسفزئی کی صحتیابی کیلیے خصوصی دعائیںکی گئیں۔
حسن نواز اور حمزہ شہباز کے علاوہ پارٹی کے دیگر رہنما اورکارکن بھی نماز میں شریک ہوئے، نماز کے بعد نواز شریف سب سے فرداً فرداًعیدی ملے اور مبارکبا ددی، نوازشریف نے کہا کہ ہمیں اس تہوار پر غریب پاکستانیوں کو نہیں بھولنا چاہیے اور انھیں بھی اپنی خوشیوں میں شریک کرنا چاہیے، پاکستان کو ایک عظیم تر ملک بنانے کیلیے ہمیں اپنی ذات کی نفی کرنا ہوگی اور ایثار اور قربانی کے جذبے کے ساتھ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلیے کام کرنا ہوگا ۔ ہمیں متحد ہوکر پاکستان کو دوبارہ امن اور آشتی کا گہوارہ بنانے ہے ۔
پاکستان کو ایک جدید، خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنانا میرا دیرینہ خواب ہے جس کی تعبیر کا وقت اب زیادہ دور نہیں۔ دریں اثنا نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے برمنگھم میں زیر علاج ملالہ یوسفزئی کے والد سے ٹیلیفون پر رابطہ کر کے ملالہ کی صحت بارے آگاہی حاصل کی۔ انھوں نے ملالہ اور ان کے اہل خانہ کو عید کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ پوری قوم ملالہ کی جلد صحتیابی کیلیے دعا گو ہے اور انشا اللہ وہ جلد صحتیاب ہو کر وطن واپس آئے گی ۔ مریم نواز نے ملالہ کے والد کو بتایا کہ انھوں نے اسکے لیے چوڑیاں ، قلم اور نوٹ پیڈ خریدے ہیں جو اسے بھجوائے جارہے ہیں تاکہ ملالہ اپنی یاداشت تحریر کرسکے ۔