تعصب میں اضافہ اوباما کو 5 فیصد کم ووٹ ملیں گے سروے

سفید فاموں سے سیاہ فام امریکیوں کے متعلق سوالات میں51فیصد افراد کاتعصب کا اظہار


October 30, 2012
سفید فاموں سے سیاہ فام امریکیوں کے متعلق سوالات میں51فیصد افراد کاتعصب کا اظہار

ایک سروے کے مطابق امریکی عوام میں سیاہ فام افراد کے خلاف تعصب میں اضافہ ہوا ہے۔

جس کے باعث بارک اوباما کو 2008 کے مقابلے میں 5 فیصد کم ووٹ ملیں گے۔ جبکہ امریکہ کے ایک معروف اخبار نیویارک ٹائمز نے بارک اوباما کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ امریکی خبر ایجنسی کی جانب سے کیے گئے سروے میں سفید فام امریکیوں سے سیاہ فام امریکیوں کے متعلق براہ راست سوالات کیے گئے جس میں51 فیصد افراد نے تعصب کا اظہار کیا۔2008 میں متعصب امریکیوں کی شرح48 فیصد تھی۔ براہ راست سوالات کے علاوہ رجحان ٹیسٹ میں بھی 56 فیصد امریکیوں نے سیاہ فام افراد کے بارے میں نسلی تعصب کا مظاہرہ کیا۔2008 میں ایسے ٹیسٹ میں تعصب کا مظاہرہ کرنے والے امریکیوں کی تعداد49 فیصد تھی۔

دوسری جانب معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بارک اوباما کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ان کو صدارت کے لیے موزوں قرار دیا ہے۔ اخبار کے مطابق1965 کے بعد بارک اوباما پہلے صدر ہیں جنھوں نے صحت کے شعبے میں بھرپور اصلاحات کیں، اقتصادی کساد بازاری کو روکا اور عراق جنگ کا خاتمہ کیا اس لیے وہ امریکی عوام کے لیے بہتر ثابت ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں