محنت سے ہر شعبے میں کامیابی حاصل ہو سکتی ہے عائشہ عمر

میرے پہلےفیشن شوٹ نےشوبزمیں تہلکہ مچادیا اورپھر ٹی وی نےمجھےشہرت کی بلندیوں پر پہنچانےمیں اہم کردار ادا کیا، عائشہ عمر


این این آئی December 31, 2015
پاکستان میں شوبز انڈسٹری دن بدن جدید ہو کر ترقی کر رہی ہے جو بڑی خوش آئند بات ہے، عائشہ عمر فوٹو: فائل

اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے کہا ہے کہ انسان کی شخصیت میں موجود خوبیاں اسے لازوال بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، میں نے زندگی میں کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں ایک دن کامیاب اداکارہ بن جاؤں گی۔

ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ گریجویشن کے بعد میری ایک سہیلی کو ماڈلنگ کا شوق تھا ، اس کے ساتھ اکثر فیشن شوز پر جانا ہوتا تھا، اسے دیکھ کر مجھے بھی ماڈلنگ کا شوق پیدا ہو گیا ، میرے پہلے فیشن شوٹ نے شوبز میں تہلکہ مچا دیا اور پھر ٹی وی نے مجھے شہرت کی بلندیوں پر پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ عائشہ عمر نے کہا کہ اگر انسان کے اندر کچھ کر گزرنے کی لگن ہو چاہے شعبہ کوئی بھی ہو انسان کامیاب ضرور ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں شوبز انڈسٹری دن بدن جدید ہو کر ترقی کر رہی ہے جو بڑی خوش آئند بات ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں