امریکی الیکشنایشیائی ووٹرکنگ میکرہونگےجائزہ رپورٹیں

اکثریت کا رجحان اوباماکی طرف،سیاہ فام ووٹروں میں اوباماکی حمایت میںکمی ہوگئی


AFP October 30, 2012
اکثریت کا رجحان اوباماکی طرف،سیاہ فام ووٹروں میں اوباماکی حمایت میںکمی ہوگئی

لاہور: امریکا میں ہونیوالے 6 نومبرکے صدارتی الیکشن میں ایشیائی ووٹرکنگ میکرہونگے۔

زیادہ ترایشیائی برادری کا رحجان صدراوباماکی جانب ہے۔ایشیائی ووٹر امریکا کی کل آبادی کا پانچ فیصد ہیں، ورجینیا،نواڈا ،فلوریڈا اورکولوریڈو کی ریاستوں میں بہت بڑی تعدادمیں ایشیائی آبادہیں۔جائزوں کے مطابق ان میں اکثریت اوباماکوووٹ ڈالے گی۔

2008ء کے الیکشن میں بھی ان ریاستوں کی دوتہائی ایشیائی کمیونٹی نے اوباماکوووٹ دیئے تھے۔یونیورسٹی آف کیلی فورنیاکے ایک سروے میں58فیصدایشیائی ووٹروں نے اوباماکی حمایت کی جبکہ ری پبلکن کے حامیوں کی تعدادصرف سات فیصدتھی۔ایک دوسرے سروے کے مطابق امریکی عوام میں سیاہ فام افراد کے خلاف تعصب میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث بارک اوباما کو 2008 ء کے مقابلے میںسیاہ فام ووٹ 5فیصد کم ملیں گے،امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے بارک اوباما کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں