عامر کو ٹیم میں لانے کی کوششوں پر میانداد سخت برہم

سزا یافتہ پیسرکودوبارہ موقع دے کرپاکستان کی عزت داؤ پرلگائی جارہی ہے، سابق قائد


Sports Reporter December 31, 2015
داغدار ماضی کے سبب نوجوان فاسٹ بولر کے لیے ویزوں کا حصول دشوار ہوگا۔ فوٹو: فائل

اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ پیسر محمد عامرکو ٹیم میں لانے کی کوششوں پر سابق کپتان جاوید میانداد سخت برہم ہیں، انھوں نے کہا کہ سزا یافتہ کھلاڑی کو دوبارہ موقع دیکرپاکستان کی عزت داؤ پرلگائی جارہی ہے۔

''ایکسپریس نیوز'' سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میانداد نے کہاکہ محمد عامرکوکھیلنے کے مواقع فراہم کرکے ہم دنیا کوآخرکیا پیغام دے رہے ہیں؟اگر ہم نے اب سخت موقف نہیں اپنایا تو پھر ہرکھلا ڑی اس طرح کی حرکت کریگا، اسے معلوم ہوگا کہ زیادہ سے زیادہ سزا ہی ملے گی جو پوری کرکے دوبارہ میدان میں آجائینگے، سابق قومی کپتان نے کہاکہ سزا یافتہ کرکٹرکو موقع دیکر ہم 18کر وڑ عوام کی عزت داؤ پر لگار ہے ہیں، اگر عامر قومی اسکواڈ کاحصہ بن بھی جاتے ہیں اوردورے کیلیے متعلقہ ملک کے سفارتخانے نے ویزا جاری کرنے سے انکارکردیا تو اس سے بھی دنیا بھر میں ملک وقوم کی سخت سبکی ہوگی، پی سی بی کے سابق ڈائریکٹرجنرل نے کہا کہ ہم دنیامیں عامرکے حوالے سے انتہائی غلط پیغام دے رہے ہیں، میں پیسرکیخلاف نہیں لیکن اس نے غلطی کی جس کی سزا بھی ملی،اب عامرکوکرکٹ سے دور ہو جانا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں