عالمی ماہرین کا باربارلیک ہونیوالے بھارتی ایٹمی پلانٹ کا معائنہ

دورے کی دعوت بھارتی حکومت نے دی ہے،اب تک تابکاری سے 40 کارکن متاثرہوچکے ہیں


AFP October 30, 2012
دورے کی دعوت بھارتی حکومت نے دی ہے،اب تک تابکاری سے 40 کارکن متاثرہوچکے ہیں فوٹو: اے ایف پی

KARACHI: عالمی ایٹمی ایجنسی آئی اے ای اے کی ٹیم نے باربارلیک ہونے والے راجستھان ایٹمی پاورپلانٹ کا معائنہ کیا۔

12رکنی عالمی ماہرین کی ٹیم 15, نومبر تک اس کا معائنہ جاری رکھے گی۔اس دوران وہ کارکنوں کے کام کرنے کے طریقہ کار،سیفٹی پروسیجرز اور پلانٹ میں نصب آلات کی حالت کا جائزہ لیں گے۔اس پلانٹ میں اب تک لیکیج سے40 کارکن تابکاری سے متاثر ہوچکے ہیں۔عالمی ماہرین یہ معائنہ بھارتی حکومت کی دعوت پرکررہے ہیں۔پلانٹ میں پہلی لیک 23جون کوہوئی تھی جس میں 38 افرادمتاثرہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں